تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضمنی انتخاب این اے 75 ڈسکہ میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی، 8 افراد زخمی 2 افراد جاں بحق

ضمنی انتخاب این اے 75 ڈسکہ میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی، 8 افراد زخمی 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ/ ڈسکہ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 75 میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی دو دونشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ ڈسکہ کے گاؤں گوندکہ نزد رنجھائی اسٹاپ پر پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران دو گروپوں میں شدید جھگڑا اور فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق (ن) لیگ سے ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔ پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اور پی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مدمقابل ہیں جب کہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیار ولی اور پی ٹی آئی کے میاں عمرکاکا خیل میں مقابلہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے