تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راولاکوٹ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

راولاکوٹ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

مظفر آباد (بیورو رپورٹ) منجیاڑی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی، مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کر دیا گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 16 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بلوچ پہنچا دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ کل سے شروع ہوگا

کراچی, (رپورٹ، زیشن حسین) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ جمعہ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے