ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمرانی) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عیسی خان پٹھان تحصیلدار (مختیارکار) اللہ بخش مگسی، ڈی ایس پی موٹر وے عبدالصمد ابڑو اور دیگر ہیلتھ ملازمین کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کر کے ایس او پیز کا جائزہ لیا اور مسافروں کو کورونا ویکسین لگائی گئی جبکہ کئی گاڑیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ ڈاکٹر عیسی خان پٹھان نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسافر حضرات کورونا ویکسین لگا کر نادرہ کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں اور ایس او پیز پر عمل کریں جبکہ عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔