Home / اہم خبریں / کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر شدت اختیار کر چکی ہے۔ معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ متقی

کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر شدت اختیار کر چکی ہے۔ معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ متقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے صدر اور معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ متقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر شدت اختیار کر چکی ہے، کورونا کے ٹیسٹ کے لیبارٹری تجزیہ میں قریباً سو فیصد ڈیلٹا ویرینٹ سامنے آرہا ہے، جو بہت تیزی اور کم وقت میں پھیلنے کے ساتھ پورے گھرانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، پیما ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا یونٹس کی استعداد قریباً پوری ہوچکی اوراسپتالوں میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں رہی، جان بچانے والے آپریشنز کے سوا باقی تمام روز مرہ کے آپریشنز بھی روک دیے گئے ہیں، ڈاکٹر عبد اللہ متقی نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز اور ان کی فیملیز بھی متاثر ہورہی ہیں، اس تشویشناک صورتحال میں کورونا کی ویکسین ایک واحد امید کی کرن ہے، اس کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتا ہے، انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بار بار ہاتھ دھوئیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں، بلا ضرورت گھر سے نکلنے اور اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے