راجن پور (رپورٹ: انعام باری) رکن پور اور راجن پور کے درمیانی سرحدی علاقہ مڈسائیں داد میں محنت کش محمد نواز ملک کے گھر میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کے کئی فٹ بلند شعلوں نے محنت کش کے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گھر کو آگ لگنے سے اس میں موجود چارپائیاں، بستر، پارچات، استعمال کے برتن، صندوق میں رکھے ہوئے ہزاروں روپے نقدی، گھر کمرے میں رکھا ہوا محنت کش کی بیٹی کا ہزاروں روپے مالیت کا جہیز جل کر مکمل طور پر راکھ ہوگیا پورے گھر میں آگ پھیل جانے کی وجہ سے گھر کے چھپر میں رکھی ہوئی ہزاروں روپے مالیت کی گندم کی کئی بوریاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم پورے گھر میں بھڑکنے والی آگ کے شعلے بلند ہونے کی وجہ سے وہ آگ بجھانے میں ناکام رہے اطلاع پر ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا لاک ڈاؤن اور کاروبار کی عارضی بندش کے دوران محنت کش کے گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ہونے والے بھاری نقصان سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے محنت کش محمد نواز ملک نے وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب، سمیت مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میہڑ میں مزدرو کے گھر میں چوری کی واردات، مزدور کی جانب سے احتجاج انصاف کی اپیل
https://www.nopnewstv.com/a-robbery-incident-in-the/