کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں تھانہِ رضویہ پولیس کی کارواٸی موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین اور چوری شدہ موٹرساٸیکلیں برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او تھانہ رضویہ محمد نواز بروہی نے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او تھانہ رضویہ محمد نواز بروہی کے سربراہی میں موٹر ساٸیکل لفٹنگ گروہ کے 2 کارندوں کو دھر لیا۔ ملزمان میں شامل محمد عمیر اور محمد یوسف کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین اور چوری شدہ موٹرساٸیکلیں برآمد۔ ملزمان ماضی میں بھی تھانہِ ایس آٸی یو، تھانہِ خواجہ اجمیر نگری اور تھانہِ ڈیفنس کی ہوا کھا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پر ایس ایچ او تھانہ رضویہ محمد نواز بروہی نے یہ موقف اپنایا کے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()