تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہے۔ اس طرح صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال ہونے والے اراکین کی تعداد 35 ہوگئی ہے تاہم تا حال 40 سے زائد اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہے۔ اثاثوں کے گوشوارے اکتیس دسمبر تک جمع نہ کرنے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسی سے زائد اراکین کی رکنیت معطل کردی تھی جن میں خواتین اراکین، اپوزیشن کے اراکین بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے بارے میں چاروں صوبوں اور قومی ا سمبلی کے سپیکر اور سینٹ کے چیئرمین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ان اراکین کو اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہ دیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے بعض اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کے باعث اسمبلی اجلاس کے لئے طلب کیے جانے والے ریکوزیشن کو بھی مسترد کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے