تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے کے خلاف آل پارٹیز مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ہڑتال اور بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی

ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے کے خلاف آل پارٹیز مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ہڑتال اور بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے کے خلاف آل پارٹیز مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈو آدم کی اپیل پر ہڑتال اور بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ آل پارٹیز ختم نبوت ٹنڈو آدم کی طرف سے تاجر برادری کی جانب سے کامیاب ہڑتال کی گئی جبکہ بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد سے نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشد مدنی نے کہا کہ عالمی سازش ہے کہ مسلمان مسلمان سے لڑے ہم کسی صورت ایسا نہیں کریں گے ہم لڑیں گے ان سے جو انکی حمایت کریں گے انھوں نے مظاہرین سے اپیل کی ہے وہ آپس میں اتحاد پیدا کریں ہم رسول اللہ سے محبت کرنے والے ہیں مسلمانوں فرقہ واریت کو چھوڑو اپنے اندر اتحاد پیدا کرو، نبی کی عزت اور ناموس کیلئے ایک ہوجاوُ، ہمیں %90 امکان یہی ہے کہ اسرائیلی آسیہ کو لے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلی ہم نے روکی کیونکہ ہمارے سامنے ہمارا مسلمان بھائی وردی میں کھڑا ہے۔ کسی دوسرے کو کھڑا کرکے ہمیں روک کر دکھا دو۔ آخر میں ریلی پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ایوب بروہی کے ہمراہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی مختلف شاہراوں پر اور ریلی کی سیکوریٹی پر مامور تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

USA Stay No. 1 in Latest FIBA Men’s World Rankings, Brazil Returns to Top 10

By Zeeshan Husain MIES, (Switzerland) The United States retained the top spot in the latest …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے