Home / اہم خبریں / موٹر وے پر حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹر وے پولیس کا بڑا اقدام

موٹر وے پر حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹر وے پولیس کا بڑا اقدام

راچی (رپورٹ: ذیشان حسین) موٹر وے پر حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹر وے پولیس کا بڑا اقدام، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس محمد سلیم نے کہا ہے کہ ٹائم مینجمنٹ اسکیم کا آغاز کر دیا گیا موٹر وے پر رات میں حادثات کی روک تھام کے لئے اندرون ملک جانے اور آنے والی بسوں پر ٹائم مینجمنٹ سلپ کا آغاز کیا ہے، جو ڈرائیور گاڑی تیز چلائے گا تو اگلے ٹول پلازہ پر فوری پتہ چل جائے گا ٹائم مینجمنٹ سسٹم سے رات کے اوقات میں حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے بہت موثر ہے موٹر وے ایم نائن پر ٹائم مینجمنٹ کے تحت ٹول پلازہ سے ٹول پلازہ تک وقت مقرر کردیا گیا ہے، مقررہ رفتار اور وقت سے پہلے دوسرے ٹول پلازہ پہنچنے والی پبلک ٹرانسوپرٹ کے ڈرائیورز کا چالان کیا جائے گا موٹر وے پرسیکورٹی کی صورت حال بہتر ہے کراچی اندرون ملک ٹرانسپورٹ اب قافلے کی صورت میں نہیں جاتی ہیں، گزشتہ تین ماہ میں موٹر وے چوری یا لوٹ مار کا ایک واقعہ بھی رپورٹ نہیں ہوا، موٹر وے کی کی سڑکوں کی حفاظت کے لیے اوور لوڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کراچی اوور لوڈ مال بردار گاڑیوں سے زائد وزن اتارنے کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔ موٹر وے پر زائد وزن مال بردار گاڑیوں کا تناسب نوے فیصد کم ہو گیا ہے، رتو ڈیرو سے جامشورو تک سڑک بھی موٹر وے پولیس کے حوالے کی جارہی ہے جس کی منظوری ہوگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے