Home / اہم خبریں / پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس کا اطلاق کردیا گیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس کا اطلاق کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس 2019 کا اطلاق کر دیا گیا۔ پی ایم ڈی سی کے نئے آرڈیننس کے مطابق کونسل کے ممبران کی تعداد سترہ کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ممبران کی تعداد 28 تھی۔ تین ممبران سول سوسائٹی سے لئے جائیں گے جن کی نامزدگی وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔ چار پبلک میڈیکل کالج یا یونیورسٹیز سے اور چار ممبر ہر صوبے سے ایک ایک لیا جائے گا۔ ان ممبران کی اہلیت پروفیسر ہونا ضروری رکھا گیا ہے اور دس سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے اس کے علاوہ چار ممبران اور بھی کونسل کے ممبر بنائیں جائیں گے جو میدیکل کالج یا یونیورسٹی کے بیسک سائنس فیکلٹی کے ممبران ہوںگے اور صوبے ان کے نام دیں گے۔ اس کے علاوہ کلینکل فیکلٹی سے بھی دو نام لیے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے