Home / اہم خبریں / ٹنڈوآدم اور گردونواح میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نایاب، شہری دربدر بھٹکنے پر مجبور

ٹنڈوآدم اور گردونواح میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نایاب، شہری دربدر بھٹکنے پر مجبور

ٹنڈوآدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری ) ضلع سانگھڑ کے سب سے بڑے تعلقہ ٹنڈوآدم میں آوارہ کتے خطرناک ہوگئے، شہر میں 2 ماہ کے سینکڑوں افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا، دوسری طرف متاثرہ شہریوں کو شہر میں کتوں کے کا ٹنے کے تدراک کے لئے واحد تعلقہ ہسپتال ہے جہاں کتے کے کاٹنے کے ٹیکے مریض کو مفت دینے کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ متاثرہ شخص کو اسپتال کی طرف سے ایک بھی ٹیکہ فراہم نہیں کیا جاتا، متاثرین انجکشن بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں. کتے کے کاٹنے سے گہرے گھاؤ کی صورت میں لگنے والا انجکشن مہنگا ہونے کے باعث تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم میں سرے سے دستیاب ہی نہیں اور مریض 1200 روپے کا مہنگا انجکشن خود خرید رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم میں وافر مقدار میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین اور ٹیکے فراہم کئے جائیں۔ اور چئیرمین میونسپل کمیٹی مسرور احسن غوری فوری طور پر شہر بھر میں بھرپور طریقے سے کتا مار مہم شروع کریں تاکہ لوگ محفوظ رہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے