ٹنڈو آدم (رضوان احمد غوری) انجمن طلباء اسلام ٹنڈوآدم کے زیراہتمام عظیم الشان سندھ شاگرد تربیتی کنوینشن انڈس ہوٹل ٹنڈوآدم میں منعقد ہوا۔ کنوینشن کی قیادت انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر عبدالسلام اعوان نے کی جبکہ صوبائے سندھ کے ناظم جنید مصطفی سراہیو نے صدارت کی۔ انڈس ہوٹل ٹنڈوآدم میں منعقد کئے گئے کنوینشن میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نبیل مصطفی، جنرل سیکریٹری سندھ عبدالغنی سیف الاسلام، جوائنٹ سیکریٹری سندھ فضل اللہ نورانی، ڈویژن نوابشاہ کے ناظم زبیر نورانی، ٹنڈوآدم کے ناظم راشد قادری، عبدالجبار قائم خانی، خان محمد معصومی، حافظ محمد راشد خان، مرزا اشفاق بیگ، افضل قریشی اور عثمان عامر عباسی نے کنوینشن سے خطاب کیا جبکہ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے قائدین، ناظمین اور سندھ بھر کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمپئیرنگ کے فرائض مرتضی چشتی نے انجام دئیے۔ منتظمین کی جانب سے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ دیا گیا۔
![]()