Home / اہم خبریں / انجمن طلباء اسلام ٹنڈو آدم کے زیراہتمام عظیم الشان سندھ شاگرد تربیتی کنوینشن انڈس ہوٹل ٹنڈو آدم میں منعقد ہوا

انجمن طلباء اسلام ٹنڈو آدم کے زیراہتمام عظیم الشان سندھ شاگرد تربیتی کنوینشن انڈس ہوٹل ٹنڈو آدم میں منعقد ہوا

ٹنڈو آدم (رضوان احمد غوری) انجمن طلباء اسلام ٹنڈوآدم کے زیراہتمام عظیم الشان سندھ شاگرد تربیتی کنوینشن انڈس ہوٹل ٹنڈوآدم میں منعقد ہوا۔ کنوینشن کی قیادت انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر عبدالسلام اعوان نے کی جبکہ صوبائے سندھ کے ناظم جنید مصطفی سراہیو نے صدارت کی۔ انڈس ہوٹل ٹنڈوآدم میں منعقد کئے گئے کنوینشن میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نبیل مصطفی، جنرل سیکریٹری سندھ عبدالغنی سیف الاسلام، جوائنٹ سیکریٹری سندھ فضل اللہ نورانی، ڈویژن نوابشاہ کے ناظم زبیر نورانی، ٹنڈوآدم کے ناظم راشد قادری، عبدالجبار قائم خانی، خان محمد معصومی، حافظ محمد راشد خان، مرزا اشفاق بیگ، افضل قریشی اور عثمان عامر عباسی نے کنوینشن سے خطاب کیا جبکہ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے قائدین، ناظمین اور  سندھ بھر کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمپئیرنگ کے فرائض مرتضی چشتی نے انجام دئیے۔ منتظمین کی جانب سے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے