میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ دو روز قبل میہڑ کے قریب گاؤں ٹهوڑا میں نوناری اور کوری برادری میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا ڈنڈے لگنے سے جانبحق ہوئے اعجاز نوناری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے قرآن پاک اٹھا کر اسماعیل نوناری علی جان غلام نبی نوناری کی رہنمائی میں گاؤں ٹھوڑا سے 5 کلومیٹر پیادل مارچ کرکے نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے بلاجواز نوجوان کو قتل کر دیا 5 ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں پر افسوس میہڑ کے اے سیکشن پوليس نے کوئی گرفتاری نہیں کی انہوں نے اپیل کی کہ قاتل ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے۔
![]()