کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں لیاقت آباد پولیس ان ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر ایس ایچ او لیاقت آباد راٶ شبیر کے شکنجے میں اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او لیاقت آباد راٶ شبیر نے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او لیاقت آباد راٶ شبیر کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں کو دپوچ لیا- ملزمان میں شامل محمد فہاد ولد محمد شفیق اور عبدالکلام ولد محمد صفدر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگیزینز اور نقدی برآمد دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناکر فرار ہوجاتے تھے دونوں ملزمان نے درجنوں سے زاٸد شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کے انکشافات کیے ہیں ملزمان اس پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوچکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔
![]()