Home / اہم خبریں / سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد پیپلز یوتھ کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت

سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد پیپلز یوتھ کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کے یومِ ثقافت کے موقع پر گذشتہ شام پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پیپلز یوتھ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے مہمانِ حصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی تھے، جبکہ پیپلز یوتھ سندھ کی نائب صدر روما مٹو، پیپلز یوتھ سندھ کے نائب صدر نادر گبول، پیپلز یوتھ سندھ کے جنرل سیکریٹری شعیب مرزا، پیپلز یوتھ سندھ کی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سیدہ اقرباء فاطمہ، وسیم اختر پی پی پی کراچی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری شکیل چوہدری، سید امیر حسین شاہ ، صدر ضلع شرقی اقبال ساند، صدر پی پی پی ضلع جنوبی خلیل ہوت، پی پی ضلع شرقی کے انفارمیشن سیکریٹری وقاص شوکت، پی پی ضلع کورنگی کے انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن، پی ایس ایف کراچی کے سابق صدر فیصل شیخ اور انچارج پیپلز سیکریٹریٹ فرید انصاری بھی معزز مہمانان میں شامل تھے- تقریب میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا- تقریب کے آخر میں پیپلز یوتھ کراچی کے ذمہ داران نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانان کو سندھ کی تقافتی اجرک پہنائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے