Home / اہم خبریں / سندھ کے معروف عوامی شاعر انور قمبرانی کراچی کی نجی ہسپتال میں دل کی بیماری کے باعث انتقال کرگئے

سندھ کے معروف عوامی شاعر انور قمبرانی کراچی کی نجی ہسپتال میں دل کی بیماری کے باعث انتقال کرگئے

میہڑ (بیورو رپورٹ) سندھ کے معروف عوامی شاعر انور قمبرانی کراچی کی نجی ہسپتال میں دل کی بیماری کے باعث انتقال کرگئے جبکہ تدفین وصیت موجب دادو میں کی گئی- انور قمبرانی کے لکھے ہوۓ گیتوں کو سندھ کے معروف فنکار منظور سخیرانی، سرمند سندھی، جلال چانڈیو اور شمن میرالی سمیت متعدد فنکاروں نے گایا تھا- انور قمبرانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا سب کی عزت کرنی چاہیے محبت بڑی چیز ہے سب کو مرنا ہے یہ جہان چھوڑنا ہے- انور قمبرانی عشقیہ شاعری، منقبت، نعت و نوحے بھی لکھے تھے- قمبرانی اپنی شاعری میں دادو کا ذکر کرتا تھا اور دادو سے بڑی محبت تھی اس موقع پر قمبرانی برداری کی سردار برکت علی قمبرانی، سردار منظور قمبرانی، عبدالرحمن قمبرانی، عاشق قمبرانی، سیاسی، سماجی، ادبی اور شاعروں کی طرف سے اظہار افسوس کیا گیا جبکہ نیشنل پریس کلب میہڑ کے سرپرست ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو، صدر عبدالرحمن قمبرانی، شاھد مہیسر، ارشاد سومرو، ذوالفقار سمون، عبدالغفار شاھانی، عبدالرحمن چانڈیو، اعجاز شاھانی، میر صابر کولاچی، کامران جانوری، لالا جاويد چانڈیو، ایاز کاندھڑو اور دیگر رہنماؤں کی طرف سے اظہار افسوس کیا گیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے