Home / اہم خبریں / حکومت کی سو دنوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ مرغی سے شروع ہوکر انڈے پر ختم ہو رہی ہے- حافظ احمد علی

حکومت کی سو دنوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ مرغی سے شروع ہوکر انڈے پر ختم ہو رہی ہے- حافظ احمد علی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے روزگا ر چھین رہی ہے، گھر دینے کے بجائے جن کے پاس سر چھاپانے کا آشیانہ ہے اسے منہدم کر رہی ہے، حکومت سو روز میں عوام کا نا پانی دے سکی، نا بجلی دے سکی، نا ہسپتالوں میں اچھا میڈیکل دے سکتی ہے، نا اچھی تعلیم دے سکتی ہے، عوام نے جو کچھ اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے اسے بھی غیر قانونی کہ کر ختم کر رہی ہے، کیا عوام نے اس لئے انہیں ووٹ دیا کہ ہمارا روز گار چھین لو، گھر چھین لو، کہاں ہیں ایک لاکھ نوکریاں ؟ کہا ں ہیں پچاس لاکھ گھر ؟ حکومت پاکستان کو پیرس بنا نا چاہتی ہے عوام کو در بدر کر کے حکومت کچھ نہیں کر سکتی، پہلے بھی کچھ لوگوں نے اس طرح کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا حکومت اگر عوام کے دلوں پر حکومت کرنا چاہتی ہے توعوام کی مرضی اور منشا ء کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی، سیکریٹری اطلاعا ت مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکریٹری علامہ مولانا حماد مدنی، غلام مصطفی فاروقی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد علی قمر، وصی احمد صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے