Home / اہم خبریں / ملک سے معاشی بحران کا خاتمہ کرنا ہے تو سود کی لعنت سے نجات اور نیتوں کو اچھا کرنا ہوگا- ثروت اعجاز قادری

ملک سے معاشی بحران کا خاتمہ کرنا ہے تو سود کی لعنت سے نجات اور نیتوں کو اچھا کرنا ہوگا- ثروت اعجاز قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلام دشمن قوتوں سے خطرات لاحق ہیں، سیکولر ولبرل ازم نے دنیا میں بے حیائی کو فروغ اور معاشروں کو تباہ کیا ہے، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے، ملک میں سیکو لر ازم، لبرل ازم اور کمیو نزم جیسے نظام فعل ہوچکے ہیں، موجودہ حکومت نے ملک کو ریاست مدینہ طرز پر چلانے کا اعلان کیا تھا، ریاست مدینہ قائم کرنا ہے توشروعات عمل وکردار سے کرنا ہوگی، عدل ،تعلیم اور انصاف ریاست مدینہ کے اہم اُصول ہیں، حکمران عوام کو عدل تعلیم اور انصاف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، صحت کے شعبے کو جدید اور امیر وغریب کیلئے ایک جیسا بنایا جائے، پاکستان کو دنیا کا ماڈل آقا کریم کے نظام کا نفاذ کرکے ہی بنایا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈی مجید کالونی میں تاجدار حرم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ سید قادر حسین شاہ، علامہ غلام مجتبیٰ قادری، علامہ محمد ندیم نقشبندی اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک سے معاشی بحران کا خاتمہ کرنا ہے تو سود کی لعنت سے نجات اور نیتوں کو اچھا کرنا ہوگا ،حکمران دعوؤں سے نہیں عملی اقدامات سے کام کرکے دیکھائیں، آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، عوام ملک کی معاشی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہیں، حکمران عوام دوست پالیسیاں مرتب کریں، انہوں کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کو ملت بنانا ہے تو بلاتفریق رنگ و نسل اور ذات پات سے بالا تر ہوکر کام کرنا ہوگا، تاجدار حرم کانفرنس پیغام دیتی ہے اتحاد و یکجہتی کو فروغ، محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے کو عام کیا جائے،علماء اہلسنت پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا، دہشتگردی کے خلاف ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے جام شہادت نوش کیا۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے