میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سبزی مارکیٹ گیٹ نمبر دو پر تجاوزات گرانے کے نوٹس کے بعد دکانداروں نے آج اپنی مدد آپ تجاوزات پر قائم دکانیں توڑی تو دکان مالک ذوالفقار قریشی کی ناجائز تعمیر دکان توڑنے کے دوران پلر گرنے سے 78 موری گاؤں کا رہائشی 28 سالہ ہیرو ولد پنہوں میگہواڑ دب کر موقع پر جانبحق ہوگیا.ایس ایچ او مہران پولیس کامران ہالیپوٹو کے مطابق لاش کو سول اسپتال میرپورخاص ضروری کاروائی کے لئے مہران پولیس نے منتقل کیا- مزدور دکان توڑنے کے دوران پلر گرنے سے جانبحق ہوا ہے مزید کاروائی جانبحق ہونے والے مزدور کے ورثاء کے آنے کے بعد کی جائے گی
![]()