تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ میں شالکوٹ پولیس کا موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار چھینا گیا موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد

کوئٹہ میں شالکوٹ پولیس کا موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار چھینا گیا موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) شالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں سمیت منشیات کے عادی افراد کے خلاف کاروئیوں کا سلسلہ جاری- تفصیلات کے مطابق ایس پی سریاب محمد بلوچ کی ہدایت اور ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل زین عاصم کی زیرنگرانی ایس ایچ او شالکوٹ تھانہ عبدالقادر قمبرانی اور اے ایس آئی خیرمحمد سمالانی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان عمران ولد یعقوب قوم بڑیچ ساکن بھوسہ منڈی کوئٹہ اور عنایت اللہ ولد عبداللہ قوم رند ساکن منوجان روڈ کوئٹہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان شہری سے موٹر سائیکل چھین کر مستونگ کی جانب فرار ہورہے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو ثناء پیٹرول پمپ مغربی بائی پاس کے پاس دھرلیا اور ملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور ایک عدد بغیر لائسنس پسٹل بھی قبضے میں لے لیا- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس کے علاوہ شالکوٹ پولیس نے منشیات کے عادی کئی افراد کو گرفتار کرکے انسانیت بچاؤ سنٹر منتقل کردیا

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے