Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا گٹکا ماوا، شیشہ مافیا و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا عمل جاری 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا گٹکا ماوا، شیشہ مافیا و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا عمل جاری 3 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا گٹکا ماوا، شیشہ مافیا و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا عمل جاری- ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے ضلع ساؤتھ بوٹ بیسن تھانے کا چارج لیتے ہی سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کی کمر توڑنے کا عزم کرلیا۔ گٹکا، حقہ شیشہ فروش سمیت جراٸم پیشہ عناصر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں 3 عناصر گرفتار مقدمہ درج تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ نے ضلع ساؤتھ کے تھانیداروں کو معاشرے کے ناسوروں کے قلعہ قمعہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے- ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے تھانہ بوٹ بیسن کا چارج لیتے ہی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کو اپنے نشانے پر لے لیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت شیشہ حقہ مافیا و گٹکا فروش کے کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل رحمت اللہ ولد حضرت اللہ، عبدالمقصود ولد غلام اللہ کے قبضے مختلف قسم کے گٹکے، جی ایم مضر صحت اشیا و سامان، حقہ شیشہ، مضر صحت فلیورز، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے عناصر سے نفرت ہے سماج دشمن عناصروں کا مکمل صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے