کراچی(رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ عیدوں کی عید جشن عید میلادالنبی کے یوم مقدس پر شرعی تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پورے مذہبی جوش وخروش سے جلوس عید میلادالنبی اور جلسہ عید میلادالنبی کو کامیاب بنایا جائے،تحریک لبیک پاکستان کراچی کی جانب سے چھ اضلاع میں ضلعی جلوس اور جلسے ہوں گے، انتظامیہ فول پروف سیکوریٹی کو یقینی بنائے وہ منگل کے روز ٹی ایل پی کے ضلعی عہدے داروں سے خطاب کررہے تھے،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت سے عقیدت ومحبت کے اظہار کیلئے جشن عید میلاد النبی کی محافل میں با وضو شریک ہوں اور خواتین کو لانے سے اجتناب برتیں،علامہ رضی حسینی نے کہا کہ ٹی اہل پی ماہ ربیع الاول کوتجدید عہد وفا کے طور پر منارہی ہے تحفظ ناموس رسالت ہی سالمیت پاکستان کی امانت اور عوام کی خوشحالی کا راستہ ہے قادیانی اور عالم کفر کی سازشوں سے مقابلے کیلئے اتحاد امت مصطفےٰ وقت کی ضرورت ہے
![]()