Home / اہم خبریں / کراچی میں ساٸیٹ بی پولیس کا جراٸم پیشہ و منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 5 ملزمان گرفتار

کراچی میں ساٸیٹ بی پولیس کا جراٸم پیشہ و منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 5 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ساٸیٹ بی پولیس کا جراٸم پیشہ و منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کارروائياں تیز متعدد افراد زیر حراست مقدمات درج تفتیش کا آغاز تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ساٸیٹ بی زوار حسین معاشرے کے ناسوروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے۔ ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی زوار حسین کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 5 ملزمان گرفتار گٹکا، اسلحہ اور منشیات برآمد۔ پہلی کارروائی میں ملزم مختیار احمد ولد احمد یار کو گرفتار کر جس کے قبضہ سے مختلف قسم کا گٹکا برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ سائیٹ بی پر درج ہوا۔ دوسری کارروائی میں ملزم سلمان ولد محمد اجمل کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم مطلع اللہ ولد اسمعیل کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سائیٹ بی پر درج ہوا۔ تیسری کارروائی میں خان بہادر ولد غلام حیدر کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ سائیٹ بی پر درج ہوا۔ چوتھی کارروائی میں ملزم سلیم ولد عبد الفتاح کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ سائیٹ بی پر درج ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے