میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں میں خواتین سے پرس چھیننے والا گینگ متحرک, 2 روز میں پرس چھیننے کی تین وار داتوں میں خواتین ہزاروں روپے سے محروم، ایک واردات خاتون کے شور واویلا کی وجہ سے ناکام, تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میاں چنوں کے رہائشی احسن الطاف کی ہمشیرہ ملتان سے میاں چنوں بذریعہ بس اڈہ راجپوت اتری تو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس کا پرس چھین لیا, جس میں سمارٹ کارڈ, یونیورسٹی کاڈر, رول نمبر سلپ اور 9 ہزار روپے نقدی موجود تھے- دوسرے واقعہ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سعودآباد کے شاہین چوک میں صابر نامی شخص کی ہمشیرہ کا پرس چھین لیا- جس میں 19 ہزار روپے کی رقم موجود تھی جبکہ وائیں میرج حال کے قریب پرس چھیننے کی تیسری واردات کے دوران خاتون کے شور واویلہ کرنے پر مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو فرار ہو گئے- پرس چھیننے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گھروں سے خریداری اور کالج و دفاتر جانیوالی خواتین میں خوف و ہراس کی لہر پیدا ہوگئی ہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ شک کی بنیاد پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا
![]()