تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اداروں سے ٹکراؤ یا اداروں کے مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے- سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی پریس کانفرنس

اداروں سے ٹکراؤ یا اداروں کے مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے- سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی اور انتشار کی طرف لیجانا کسی بھی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں ہے، عاصیہ مسیح کیس کا فیصلہ بیرونی دباؤ پر کیا گیا بھرپور قانونی چارہ جوئی کرینگے، اداروں سے ٹکراؤ کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ججوں اور پاک فوج کے خلاف فتوئے اور فوج کے خلاف غیر مناسب بیانات سے کوئی تعلق نہیں ہے، اہلسنت و جماعت کی آل پارٹیز کانفرنس بلا کر عاصیہ ملعونہ کو قانونی طور پر انجام تک پہنچانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کرینگے، حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ عاصیہ مسیح کو تختہ دار تک پہنچانے کیلئے حکومت فوری طور پر کل جماعتی آل پارٹیز کانفرنس بلائے تاکہ آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بناکر بیرونی دباؤ کو زائل کیا جاسکے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب انصاف کی فراہمی کے بغیر معاشرے بہتر نہیں برباد ہوجاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سنی علماء کونسل کے چیئرمین علامہ اشرف گورمانی، مفتی محمد حسین فاروقی ، پی ایس ٹی سندھ کے صدر نور احمد قاسمی ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی، محمد مبین قادری، فہیم الدین شیخ، آصف رضا قادری، محمد آفتاب قادری، محمد طیب قادری، خالد حسن عطاری، محمد عمران سہروردی اور دیگر جید علماء کرام بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی و اقتصادی طور پر نازک دور سے گذر رہا ہے ایسی صورتحال میں ملک دشمن قوتیں ملک میں مذہب کی بنیاد پر انتشار پھیلا کر ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ہمیں موجودہ حالات کا بڑی دانشمندی سے مقابلہ کرکے ملک کو معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی، پاکستان کی سلامتی و بقاء اور استحکام کیلئے ملک کے اداروں اور حکومت کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑی تو ہرقسم کی قربانی بھی ملک کیلئے پیش کرینگے، پاکستان سنی تحریک اپنے قیام سے اہلسنت کے تحفظ کیلئے جدجہد کررہی ہے، سنی تحریک کے بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری نے اپنے کارکنان کی ایسی تربیت کہ ایک طرف علماء و مشائخ کا احترام تو دوسری طرف ملک کی نظریاتی سوچ کو اجاگر کیا، پی ایس ٹی نے جہاں اہلسنت کے حقوق کیلئے قربانیاں دیں وہاں ہی اتحاد اہلسنت کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں کیونکہ ہمارے قائد شہید محمد سلیم قادری اہلسنت کو ایک لڑی میں پروکر اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے کوشاں رہے، پاکستان میں قومی یا علاقائی سطح پر جتنے بھی اتحاد بنے اس میں پاکستان سنی تحریک کا کردار نمایاں رہا ہے سنی اتحاد کونسل میں بھی فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، پی ایس ٹی اہلسنت کی نمائندہ اور واحد جماعت ہے جس کا پورے ملک میں اسٹریکچر اور دفاتر موجود ہیں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین انسانی حقوق کی عدالت نے انبیاء کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے قرار نہیں دیا بلکہ یہ کہا کہ انبیاء کرام کی شان میں گستاخی سے بین المذاہب کو نقصان اور مذہبوں میں انتشار پیدا ہوتا ہے لہذا ایسے عمل کو روکنے کیلئے یورپی عدالت نے انبیاء کی شان میں گستاخی کو جرم قرار دیا، ایسی صورتحال میں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کا ملعونہ عاصیہ مسیح کا فیصلہ جس میں ملک کی تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں آجاتا ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، اب جبکہ نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں داخل ہوچکی ہے ہم اس کیس میں ملعونہ کو انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا قانونی کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ایک محب وطن اور امن پسند جماعت ہے جس نے سیکڑوں جنازے اٹھانے کے باوجود ٹکراؤ کی پالیسی کبھی بھی اختیار نہیں کی دہشتگردی کے خلاف ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کی بلکہ عوام میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کیا اور پاک فوج کی ملک کی سلامتی کیلئے بے مثال قربانیوں کو سراہا اور شہید ہونیوالے فوجی جوانوں اور افسروں، پولیس اور رینجرزکی شہادتوں پر سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا، پاک فوج ایک مقدس ادارہ ہے جس کا ہر محب وطن پاکستانی تہہ دل سے احترام کرتا ہے ہماری جماعت آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، گستاخ رسول عاصیہ مسیح کے حوالے سے شروع سے ہمارا موقف رہا ہے کہ کسی بھی گستاخ رسول کو کسی بھی قسم کی کوئی رعائت نہیں ملنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ماضی میں بھی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ ہماری عدالتوں نے ناموس رسالت پر بیرونی دباؤ پر فیصلے دیئے ہیں عاصیہ ملعونہ کو ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ہی پھانسی دی ہے اور سپریم کورٹ نے ملعونہ کو بری کر دیا ہے یہ صورتحال عدالتی نظام پر سوال اٹھاتی ہے، ایسے اساس مقدمے کا اسپیڈلی ٹرائل بھی خدشات پیدا کرتا ہے جبکہ ملک میں لاکھوں مقدمات التواء کا شکار ہیں یہ وہ وجوہات ہے جسکی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور عوام احتجاج کی طرف گئے ہیں، ایک بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ پاک فوج کی حمایت کی ہے فوج وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے آگے نظر آتا ہے، فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف آنیوالے بیانات غیر مناسب ہیں ہم اس کی حمایت نہیں کرتے، ججز کو واجب القتل جیسے فتوے کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے، ہم عاصیہ ملعونہ کیس میں انصاف کے متقاضی ہیں اور کسی بھی گستاخ رسول کے کیس کو عام کیس کی طرح دیکھنے کی مخالفت کرتے ہیں، ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا فرض اول ہے، ہمارے دل افسردہ ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عدالتوں سے گستاخ رسول کی رہائی نے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچائی، اعلیٰ عدلیہ ملعونہ کے کیس پر نظرثانی کرے، نظرثانی کی اپیل پر سپریم کورٹ فل بینچ تشکیل دے، علماء کرام کو بھی مکمل دلائل دینے کا موقع فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر نے عاصیہ ملعونہ کیس کے فیصلے کو ناپسندیدہ اور بیرونی دباؤ قرار دیا ہے، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین اور اداروں کا احترام کرتے ہیں، پاکستان سنی تحریک عاصیہ ملعونہ کیس میں بھرپور قانونی چارہ جوئی کرئے گی اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے وکلاء سے بھی رابطے کئے ہیں، ملک کو انارکی اور انتشار کی طرف لیجانا کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، اداروں سے ٹکراؤ یا اداروں کے مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، اہلسنت امن پسند ہیں پر امن احتجاج ہر جمات اور فرد کا جمہوری حق ہے، دھرنے میں پر تشدد احتجاج کرنیوالوں کا اہلسنت و جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلا جواز چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے پاکستان سنی تحریک بہت جلد اہلسنت وجماعت کی تنظیمات علماء و مشائخ کی آل پارٹی کانفرنس بلائے گی جس میں عاصیہ ملعونہ کو قانونی طور پر انجام تک پہنچانے اور آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا امن پسند ہیں ملزمہ کو قانون کے تحت تختہ دار تک پہنچانے کیلئے قانونی، مذہبی کردار ادا کرینگے، انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے جس میں عاصیہ ملعونہ کی قانونی گرفت کیلئے مشترکہ و متفقہ فیصلہ ہوسکے اور معاشی استحکام کیلئے تمام جماعتوں کی رائے بھی حکومت کو مہیا ہوسکے، پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں فداک ابی و اُمی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت ملک بھر میں جلسے، سمینار، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے