تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں بھنگ کو کھلوانے کے لئے سماجی رہنما و سابق وکیل کا انوکھے انداز میں احتجاج

میرپورخاص میں بھنگ کو کھلوانے کے لئے سماجی رہنما و سابق وکیل کا انوکھے انداز میں احتجاج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شہر کے متضاد سماجی رہنماء سینئر سابق وکیل و اسٹامپ وینڈر ایڈوکیٹ امان اللہ سومرو نے میرپورخاص سمیت ملک بھر میں دیسی نشہ بھنگ کو کھلوانے اور عام دکانوں میں فروخت کروانے کے لئے شہر میں انوکھا احتجاج شروع کردیا- الفقرا تنظیم کے رہنما امان اللہ سومرو نے بھنگ گھوٹتے ہوۓ پلے کارڈز اٹھاکر بھنگ کھلوانے کے حق میں احتجاج کیا- انہوں نے کہا کہ بھنگ کی فروخت عام کرنے کے لئے ملک کی اعلی ترین عدلیہ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی اور کہا تھا کہ بھنگ ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے یہ گھاس ہے یہ منشیات میں نہیں آتی ہے یہ ایک عام چیز ہے اس میں کسی بھی قسم کا کوئی کیمیکل نہیں ملایا جاتا ہے تو اعلیٰ عدلیہ نے کہا کہ آپ کی ڈیمانڈ جائز ہے آپ سندھ ہائی کورٹ میں جاکر پٹیشن دائر کرو تو میں نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے آٹھ ماہ قبل اور امید ہے کہ بھنگ کی دکانیں کھولنے کے حق میں فیصلہ ہوگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے