کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے انسان دوست اقدامات علاقہ حدود سے 22 ہیروئن کے نشے کے عادی افراد کو پولیس پارٹی نے اپنی تحویل میں لیکر سپر ہائی وے ایدھی ولیج منتقل کردیا گیا اس ضمن میں ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ جراٸم کی روک تھام کے لئے ایسے عادی نشہ آور لوگوں کو پکڑ کر ایسی جگہ شفٹ کرنے سے انکا علاج بھی ممکن ہوسکے گا۔ کیونکہ جنہیں اپنا ہوش نا ہو اور سڑکوں پر لیٹ کر کسی بھی حادثے کا شکار ہوجاٸیں اس لئے انہیں ایدھی ولیج منتقل کیا گیا تاکہ علاقہ عوام و شہریوں کو ریلیف و تحفظ مل سکے اور منشیات کے یہ عادی افراد حادثوں کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں اور ان کا علاج ممکن ہو-
![]()