تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا کراچی کی مختلف جامعات سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سندھ منور علی مہیسر نے جامعہ آئی او بی ایم کورنگی میں پب جی موبائل کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کھیل و امور نوجوانان اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ، ضلعی کھیل افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے منور علی مہیسر نے کہا کہ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر پب جی موبائل کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکن 8 اور فیفا کے ٹرائلز بھی کراچی کی مختلف جامعات میں جاری ہیں۔

سیکریٹری کھیل نے بتایا کہ پب جی موبائل کا دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ 23 اور 24 ستمبر کو اقراء یونیورسٹی مین کیمپس، جبکہ تیسرا راؤنڈ 26 اور 27 ستمبر کو الفا کالج پی ای سی ایچ ایس کیمپس میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ای اسپورٹس کے فروغ کا مقصد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور قومی و عالمی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ای اسپورٹس دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور سندھ کے نوجوانوں میں اس شعبے میں بھرپور صلاحیت موجود ہے اسی لیے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز جامعات سے کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو براہِ راست مسابقتی ماحول فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ بھی جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے طلبہ و نوجوانوں کو وظائف سمیت بس، ٹرین اور دیگر سفری سہولیات میں رعایت فراہم کی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے