Home / اہم خبریں / ڈاؤ اسپتال نے ماڈرن پریمیئر لیگ سیزن 3 کا ٹائٹل جیت لیا

ڈاؤ اسپتال نے ماڈرن پریمیئر لیگ سیزن 3 کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن پریمیئر لیگ سیزن 3 کے سنسنی خیز فائنل میں ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال نے انڈس اسپتال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فیصلہ کن مقابلے میں ڈاؤ اسپتال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے، جس کے جواب میں انڈس اسپتال کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز تک محدود رہی، یوں ڈاؤ اسپتال نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

دی ماڈرن اسپتال کے زیر اہتمام کراچی میں منعقد ہونے والی اس لیگ میں شہر کے 24 سے زائد بڑے اسپتالوں نے شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو مثبت، دوستانہ اور صحت مند سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنا تھا۔

فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 3 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا جبکہ رنر اپ ٹیم کو بھی ٹرافی اور کیش انعام سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
فائنل میچ کے موقع پر مختلف اسپتالوں کی انتظامیہ، مینجمنٹ اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالغنی شیخ اور ڈائریکٹر آپریشنز دی ماڈرن اسپتال کرنل ڈاکٹر سہیل عباسی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ماڈرن اسپتال کو کامیاب لیگ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور صحت کے شعبے کے افراد کے لیے اس مثبت اقدام کو سراہا۔ انتظامیہ کے مطابق اس لیگ کا مقصد ڈاکٹروں اور طبی عملے کو مصروف پیشہ ورانہ زندگی سے ہٹ کر صحت مند سرگرمیوں میں شامل کرنا اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے، اور آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے