تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی سی بی کا بلیسنگ مزاربانی پر دو سالہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پابندی کا اعلان

پی سی بی کا بلیسنگ مزاربانی پر دو سالہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پابندی کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (HBL PSL) میں پیشہ ورانہ معیار اور معاہداتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی کو آئندہ دو ایڈیشنز کے لیے لیگ میں شرکت سے نااہل قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک جامع انضباطی جائزے کے بعد کیا گیا، جس میں کھلاڑی کی جانب سے طے شدہ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق مزاربانی نے تحریری طور پر اہم شرائط بشمول معاوضہ اور معاہدے کے ڈھانچے سے اتفاق کرنے کے باوجود بعد ازاں ایک متصادم معاہدہ اختیار کیا جو پیشہ ورانہ اصولوں اور نیک نیتی کے تقاضوں کے منافی ہے بورڈ نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات لیگ کے اعتماد، شفافیت اور ساکھ کو متاثر کرتے ہیں، اسی لیے دو سالہ پابندی کو لیگ کے پیشہ ورانہ ماحول اور معاہداتی نظام کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

مامونکانجن میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، سیم نہر پر نئے پل کی تعمیر جلد شروع ہوگی

منی بائی پاس اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے، مامونکانجن میں سفری سہولیات بہتر بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے