اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا