تازہ ترین
Home / اہم خبریں / باکمال لوگ لاجواب سروس قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے 80 سے زائد ایئر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

باکمال لوگ لاجواب سروس قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے 80 سے زائد ایئر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) باکمال لوگ لاجواب سروس قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے80 سے زائد ایئر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کی انتظامیہ نے دو سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والی مختلف اسٹیشنز کی ایئر ہوسٹسز کے کنٹریکٹ منسوخ کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بے روزگار ہونے والی ایئر ہوسٹسز میں کراچی کی 24 لاہور کی 36، پشاور کی 3 اور اسلام آباد کی 8 ایئر ہوسٹسز شامل ہیں۔ اے وی پی فلائٹ سروسز نادیہ خان نے چھانٹیوں پر تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ 1850 میں سے 1637 فضائی میزبان ڈیوٹی پرموجود ہیں۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ فضائی میزبانوں کی قلت کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا فضائی میزبانوں کی مکمل ٹریننگ پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق بے روزگاری کے بجائے روزگار فراہم کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے