تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کا صنعتی مزدوروں کے لیے ملک کا پہلا ڈیجیٹل ورکر ویلفیئر کارڈ متعارف، مزدوروں کے لیے ڈیتھ گرانٹ، وظائف اور ہیلتھ انشورنس اب ڈیجیٹل کارڈ پر دستیاب ہونگی، شاہد عبدالسلام تھہیم

سندھ حکومت کا صنعتی مزدوروں کے لیے ملک کا پہلا ڈیجیٹل ورکر ویلفیئر کارڈ متعارف، مزدوروں کے لیے ڈیتھ گرانٹ، وظائف اور ہیلتھ انشورنس اب ڈیجیٹل کارڈ پر دستیاب ہونگی، شاہد عبدالسلام تھہیم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ شاہد عبدالسلام تھہیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صنعتی مزدوروں کے لیے ملک کا پہلا ڈیجیٹل ورکر ویلفیئر کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو مزدوروں کو شفاف اور براہِ راست فلاحی سہولتیں فراہم کرے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے ذریعے 34 لاکھ صنعتی مزدوروں کو سہولتیں مل سکیں گی۔ مزدور اپنی تفصیلات ویب سائٹ پر درج کرکے خود کو رجسٹر کروا سکیں گے، جس سے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کے بغیر شفاف اندراج ممکن ہوگا۔

وزیر محنت نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت مزدوروں کو ڈیتھ گرانٹ، شادی گرانٹ، تعلیمی وظائف اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر سیکریٹری محنت رفیق قریشی نے کہا کہ حادثاتی ہیلتھ انشورنس کے تحت ملک کے 250 سے زائد اسپتالوں میں سات لاکھ روپے سالانہ تک کا علاج ممکن بنایا گیا ہے۔

شاہد تھہیم نے مزید کہا کہ محنت کش خواتین کے لیے 10 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں مفت فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ ای موٹرسائیکل اسکیم میں 20 فیصد کوٹہ اقلیتی برادری کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

وزیر محنت نے انکشاف کیا کہ بینظیر مزدور کارڈ میں اب تک 6 سے 7 لاکھ مزدور رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور اس نئی اسکیم سے مزید لاکھوں مزدور مستفید ہوں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے