تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ویسٹ انڈیز کی آخری گیند پر فتح، سیریز 1-1 سے برابر

ویسٹ انڈیز کی آخری گیند پر فتح، سیریز 1-1 سے برابر

کراچی،(رپورٹ، ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 134 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔

آخری تین اوورز میں 36 رنز درکار تھے، سفیان مقیم نے 17ویں اوور میں 2 وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنایا، تاہم ہولڈر (16*) اور شیفرڈ (15) کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ہولڈر نے آخری اوور میں چوکا لگا کر فتح دلائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133-9 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ کل اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے