Home / اہم خبریں / پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے فیس بک پیج پر تازہ دودھ کو گندہ اور ڈبے کے دودھ کو اچھا کہنا مسیحائی کے نام پر گھٹیا ترین مثال ہے- شاکر عمر گجر کی پریس کانفرنس

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے فیس بک پیج پر تازہ دودھ کو گندہ اور ڈبے کے دودھ کو اچھا کہنا مسیحائی کے نام پر گھٹیا ترین مثال ہے- شاکر عمر گجر کی پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کی تازہ دودہ کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن ایک فلاحی ادارہ ہے جسکا مقصد پاکستان بھر کے ڈیری و لائیو اسٹاک فارمرز کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فارمر اور ڈیری و لائیو اسٹاک سیکٹر ہی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر "پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن” نام کے ایک پیج سے تازہ / کھلا دودھ کے متعلق ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ جاری ہے جسکا مقصد عوام الناس میں کھلے/ تازہ دودھ کی مخالفت پیدا کرنا اور ڈبے بند دودھ کی فروخت کو فروغ دینا ہے تاکہ ڈبہ بند دودھ کی لوکل و ملٹی نیشنل کمپنیز عوام الناس میں دودھ کے نام پر زہر فروخت کرکے نا جائز منافع کما سکیں جبکہ عوام یہ بات بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ تازہ/ کھلا دودھ ہی اصلی اور غذائیت سے بھر پور دودھ ہے ۔
مذکورہ سوشل میڈیا پیج رواں ماہ ہی وجود میں آیا ہے اور اسکا مقصد تازہ / کھلے دودھ کو "گندے دودھ” تشبیہہ دیکھ منفی مارکیٹنگ کے ذریعے ڈبہ بند دودھ کی لوکل و ملٹی نیشنل کمپنیز کی مصنوعات کی سیلز کو پروموٹ کرنا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند فارمرز دشمن عناصر نے ایک انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو، جس میں جانوروں کے ایک ممنوعہ انجکشن کے استعمال کے خلاف ہمارے ایک دوست نے نشاندہی کی ان کے اس اقدام کو ہم سر اہتے ہیں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کھلے/ تازہ دودھ کے مخالفت میں ایک تشہیری مہم چلائی جار ہی ہے اور نام پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا استعمال کیا جارہا ہے۔ جو پاکستان بھر کے ڈیری و لائیو اسٹاک فارمرز کی نظر میں قطعی طور پر کوئی قابل ستائش قدم نہیں ہے جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور آئندہ ہر فورم پر اسکے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
کھلے/ تازہ دودھ اور ڈبہ بند لوکل و ملٹی نیشنل کمپنیز کی دودھ نما پراڈکٹ کے تقابلی جائزے کے لیے ہم دعوت دیتے ہیں کہ ان کمپنیز کے نمائندے آپس میں پاکستان بھر کے ڈیری فارمرز سے اپنا موازنہ کرلیں۔
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ "پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن "نام کے پیج کی تازہ دودھ کے خلاف مہم پاکستان اور اس میں رہنے والے ہزاروں ڈیری فارمرز کے معاشی قتل کے مترادف ہے اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا قطعی یہ مینڈنٹ نہیں کہ وہ خالص دودھ کے اصلی اور نقلی ہونے کا سرٹیفیکٹ دے ۔ ہاں یہ فوڈ نیو ٹریشن ایکسپرٹس اور ڈیری ٹیکنالوجٹس کا کام ضرور ہے ۔ اگر سوشل میڈیا پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نام پر تازہ دودھ کے خلاف اور ڈبہ بند دودھ کو پروموٹ کرنے کے لیے چلائی گئی مہم سے ان کا تعلق نہیں ہے فوری طور پر پرنٹ، الیکٹرونک و سوشل میڈیا پر اس سے تحریری طور پر اور واضح انداز میں لاتعلقی کا اعلان کرے اور اس ویڈیو میں چند روپیوں کے عوض پاکستان کے لائف اسٹاک ڈیری فارمرز کے معاشی قتل میں اہم کردار ادا کرنے والے دو 2 ڈاکٹرز جوکہ ایک ایگزیکٹیو ممبر دوسرا جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے طور پر ویڈیو میں واضع طور پر دیکھائے گئے ہیں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے اور ایف آئی اے سائبر کرائم میں اس پیج کے خلاف کمپلین درج کرائی جائے۔ بصورت دیگر پاکستان کے فارمرز اس تشہیری مہم اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے خلاف روڈ پر آکر پر امن احتجاج کریں گے اور قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن ہمیشہ فارمرز کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں ڈیری و لائیو اسٹاک سیکٹر کی بحالی، ترقی کے لیے ہمیشہ کام کرتی رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے