Home / Home / کمالیہ تاجر اتحاد یونین کی تقریب حلف برداری

کمالیہ تاجر اتحاد یونین کی تقریب حلف برداری

ایم این اے کمالیہ مہرریاض فتیانہ نے عہدیداران سے حلف لیا

کمالیہ ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) تفصیلات کےمطابق کمالیہ تاجر اتحاد یونین کی تقریب حلف برداری مختار پیلس ایگزیکٹو ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایم این اے ریاض فتیانہ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ اور مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مہر ریاض فتیانہ نے کہا کہ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بلاشبہ تاجر کمیونٹی بے شمار مسائل کا شکار ہے جن کا بخوبی اندازہ ہے۔ ان شاءاللہ تاجروں کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے جلد منصوبہ جات پر کام شروع کیا جائے گا۔ کمالیہ شہر کی تعمیر وترقی تاجر کمیونٹی کی معاشی مضبوطی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام نومنتخب عہدیداران اپنے تمام تر ذاتی مفادات اور سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاقت رکھتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے مخلصانہ حل کیلئے کوشاں رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ریاض فتیانہ کا مزید کہنا تھا کہ کمالیہ شہر میں کمالیہ یونیورسٹی کا قیام انڈسٹریل زون اور کمالیہ رنگ روڈ ٹورازم کے فروغ کے متعدد منصوبہ جات شہر کی ترقی سمیت تاجروں اور کمالیہ کے شہریوں کیلئے سودمند ثابت ہونگے۔ ان تمام منصوبہ جات کو آئندہ دوسال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے