تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پسرور باۓ پاس کے قریب پولیس کی کاروائی، ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار، اسلحہ و گولیاں برآمد

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بجھوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے