Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ پنجاب کا نکاح کے لیے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کا نکاح کے لیے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت

لاہور(ویب مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نکاح کے لیے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیے جائیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے