Home / اہم خبریں / بااختیار بلدیاتی نظام وقت کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پاک مسلم الائنس دیوان بچو دیوان

بااختیار بلدیاتی نظام وقت کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پاک مسلم الائنس دیوان بچو دیوان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام وقت کی ضرورت ہے، شہر قائد زبوں حالی اور شہری احساس کمتری کا شکار ہیں۔ پاک مسلم الائنس دیوان کی نو منتخب کابینہ اور کور کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا کہ شہر کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ پاک مسلم الائنس دیوان شہر قائد کی پسماندہ علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک مسلم الائنس دیوان غریب اور متوسط طبقے کیلئے آخری امید ہے۔شہر کے پسماندہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں پاک مسلم الائنس دیوان کامیابی حاصل کرکے شہر کے مسائل حل کرے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے