کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تنظیم الاعوان و عوام کے چیئرمین پولیٹیکل ونگ سندھ زاہد اعوان کی جانب سے بلوچستان میں اعوان برادری کے افراد کو قبضہ مافیا کی جانب سے شہید کئے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا، اپنے ایک بیان میں زاہد اعوان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے اعوان برادری کے بے گناہ افراد کو شہید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، تنظیم الاعوان و عوام کے چیئرمین پولیٹیکل ونگ سندھ زاہد اعوان اور پاکستان بھر کے اعوان برادری کے سرکردہ رہنماؤں کی جانب سے مذکورہ افسوس ناک واقعے کے بعد احتجاج کی کال دے دی گئی، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، وفاقی اور صوبائی حکومت مذکورہ واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے، زاہد اعوان کا کہنا تھا کہ ملزمان تاحال آزاد ہیں اگر انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں اعوان برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔