تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ایک اور ریلی کا انعقاد، ڈاکٹر عافیہ کو انتہائی ناقص شواہد کے باوجود 86 سال کی سزا سنائی گئی۔ شرکاء ریلی

امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ایک اور ریلی کا انعقاد، ڈاکٹر عافیہ کو انتہائی ناقص شواہد کے باوجود 86 سال کی سزا سنائی گئی۔ شرکاء ریلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے بین الاقوامی سطح پر مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز عافیہ فاؤنڈیشن امریکہ کے تحت مختلف تنظیموں کے ایک اتحاد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور امام جمیل الامین کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے متصل ایک سڑک سے ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کے شرکاء ”فری عافیہ“ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ ریلی میں شریک انسانی حقوق کے علمبردار موری سلاخن و دیگر رہنماﺅں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ جوکہ پاکستانی ماہر تعلیم ہیں جنہیں انتہائی ناقص شواہد کے باوجود افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے جرم میں 86 سال کی سزا سنائی گئی۔ امام جمیل الامین ایک عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ہیں جنہیں بلیک پینتھر پارٹی میں ایچ ریپ براؤن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہیں بھی اٹلانٹا میں شیرف کے نائب کو گولی مارنے کے جھوٹے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جبکہ انہوں نے اٹلانٹا، جی اے میں قائم کی گئی مسجد کے قریب متاثرہ محلوں کو منشیات سے پاک کیا تھا، اسلام کے بین الاقوامی پیغام کو عام اور انسانیت کی بھلائی کیلئے اور بھی بہت کچھ کیا تھا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں جبکہ امام جمیل الامین بغیر پیرول کے زندگی گزار رہے ہیں۔ ان دونوں افراد کے کیسوں میں اگر فرانزک شواہد پیش کرنے کی اجازت ہوتی تو انہیں بری کر دیا جاتا جبکہ دونوں کیسوں میں عینی شاہدین کی گواہی میں بھی انتہائی تضاد تھا، ڈاکٹرعافیہ صدیقی اور امام جمیل الامین کے کیسوں کی کسی بھی زاویہ سے جانچ پڑتال کی جائے وہ سیاسی قیدی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے