تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ مافیا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، انتظامیہ اور سندھ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ طارق چاندی والا

کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ مافیا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، انتظامیہ اور سندھ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ طارق چاندی والا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ مافیا کے حوالے کرکے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، انتظامیہ اور سندھ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے فی لیٹر دو روپے اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز فوری فی پیسنجر دس روپے تک کا ظالمانہ اضافہ کر دیتے ہیں۔ سواریوں اور کنڈیکٹرز کے درمیان لڑائی جھگڑے اور تو تو میں میں روز کا معمول بن گیا ہے۔ دنیا کے سب سے خراب ٹرانسپورٹ رکھنے والے شہر میں عوام کو ہر طرف سے مہنگائی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے۔ عوام سے جبری منہ مانگے اور دوگنے کرایے وصول کرنے کے بعد بھی انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا عوام سے من مانا دوگنا کرایہ وصول کرنا ظلم ہے۔ کرایوں میں من مانے اضافے ختم کروانے کے لئے سرکاری نرخ نامے جاری کئے جائیں۔ دنیا کے تمام بڑے شہروں کی طرح، کراچی کو چارٹرڈ سٹی کا درجہ دے کر صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام مسائل کو حل کیا جائے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ظالمانہ اضافوں اور عوام کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں سرے سے ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام موجود ہی نہیں ہے۔ ہر بار سندھ و وفاقی حکومت گرین لائن، میٹرو اور کے سی آر کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا کر جھوٹی تسلی اور دلاسے دیتی ہیں۔ کراچی جیسے دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے شہر میں لوگ کھٹارہ بسوں، منی بسوں اور چنگ چیز میں انتہائی تکلیف دہ سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ مستزاد ٹرانسپورٹ مافیا کا آئے دن ٹرانسپورٹ کرایوں میں کیا جانے والا کرایہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔ ٹرانسپورٹرز ازخود کرائے کی فہرستیں آویزاں کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ منہ مانگا کرایہ نہ دینے پر مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مسافروں سے رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے جس کا کوئی نوٹس لینے والا بھی نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے