تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ کے صحافیوں نے بون میرو کے مرض میں مبتلا غریب بچی کے علاج کیلئے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

میہڑ کے صحافیوں نے بون میرو کے مرض میں مبتلا غریب بچی کے علاج کیلئے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے رہواسی کسان انور بگھیو کی 16 سالہ بیٹی بلقیس گزشتہ تین ماہ سے بون میرو کینسر کے مرض میں مبتلا ہے جس کے باعث بچی بلقیس بگھیو کی زندگی عذاب بن گئی معصوم بچی چلنے سے بھی محروم ہے- بلقیس بگھیو کے والد روزانہ مزدوری کر کے 4 بچوں کا گزرا کرتے ہیں بچی کے والد انور بگھیو نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا اپنی بچی کا علاج لاڑکانہ، کراچی اور دیگر شہرون میں کرایا مگر ڈاکٹروں نے ون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے کا کہا تھا جس کا لئے 30 لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ ہے جو میں غریب مسکین ہونے کے باعث پیسے پورے نہیں کرسکتا- دوسری طرف نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کی طرف سے خبریں چلانے کے بعد سماجی ورکر صوفی امتیاز مانجھائی، سائین حبیب رضا بگھیو، عامر تیونو، فیاض چانڈیو، شفیق برڑو، مہر صابر کولاچی، کامران جانوری اور دیگر نےنوٹس لیکر 10 دن کےلئے گھنٹہ گھر چوک پر بچی کےعلاج کی مدد کے لئے کیمپ لگا دیا کیمپ پر موجود سماجی رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں کتنے ہی لوگ غربت کے باعث بیماریوں میں تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں مگر حکمران اور منتخب نمائندے کوئی مدد نہیں کر رہے ہیں- میہڑ کے سماجی نوجوانوں نے سیاسی، سماجی، علمی، ادبی اور دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے اس معصوم بچی کی زندگی کےعلاج کے لئے مدد کریں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے