Home / اہم خبریں / پاکستان تحریک انصاف نے ارشد داد کو پارٹی کا مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے ارشد داد کو پارٹی کا مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کردیا

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے ارشد داد کو پارٹی کا مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے خالی ہوا تھا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ارشد داد کا تعلق ضلع گجرات سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ ارشد داد پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شمار کیے جاتے ہیں اور الیکشن 2018 کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر انہوں نے ریویو کمیٹی کے سربراہ کے طور بھی کام کیا تھا۔ وہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے