Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کے سبب آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا، ٹورنامنٹ 6 اگست سے کراچی میں کھیلا جانا تھا۔ ڈائریکٹر کاشان اقبال

کورونا وائرس کے سبب آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا، ٹورنامنٹ 6 اگست سے کراچی میں کھیلا جانا تھا۔ ڈائریکٹر کاشان اقبال

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور لاک ڈاؤن لگنے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں کو شدید دھچکہ لگا ہے جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والا پہلا آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ جو الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کراچی میں کھیلا جانا تھا۔ ملتوی کردیا گیا ڈائریکٹر کاشان اقبال اور سندھ ڈاج بال کے سیکریٹری عابد نعیم اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا، جن پلئیرز نے ویکسینیشن نہیں لگوائی وہ اپنی ویکسین کے مرحلے کو مکمل کریں، کاشان اقبال نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں وہی کھلاڑی کھیلنے کے اہل ہونگے جن کی ویکسینیشن ہوئی ہوگی پہلے آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے