اسلام آباد (بیورو رپورٹ) گریڈ 20 کے افسر ضرار حیدر کو کویتی وفد کا پرس چرانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے کویتی وفد کے رکن کا بٹوہ چوری کرنے والے گریڈ 20 کے افسر ضرار حیدر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضرار حیدر کی معطلی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ سینئیر افسر ضرار حیدر کے خلاف سول سروس ایکٹ 1973 کے تحت کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے۔ ضرار حیدر پر کویتی وفد کا پرس چوری کرنے کا الزام تھا، ضرار حیدر کو معطل کر کے پرس چوری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔واضح رہے وزارت اقتصادی امور میں کویتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران گریڈ 20 کے سرکاری افسر نے پاکستان آنے والے کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس اور پرس چوری کرلیا ۔ کویتی وفد کے سربراہ وزارت اقتصادی امور میں مذاکرات میں مصروف تھے جب ان کا بریف کیس اورپرس چوری ہوگیا۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن غضنفر جیلانی نے موقع پر ہی تحقیقات کی ہدایت دی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو واقعے میں ضرار حیدر نامی 20 ویں گریڈ کے افسر اس شرمناک کام میں ملوث پائے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہی ضرار حیدر کی نشاندہی کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گریڈ 20 کےافسرضرارحیدرکو دونوں چیزیں چوری کرتےدیکھا گیا۔ ضرار حیدر ڈی ایم جی کے گریڈ 20 کےافسرہیں۔ ضرار حیدر کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سیکریٹری اقتصادی امور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ضرار حیدر کے خلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری ای اے ڈی ضرار حیدر کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا جبکہ پاکستانی حکام نے کویتی وفد سے اس حوالے سے معذرت بھی طلب کی۔
![]()