تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میٹرک کے امتحانات میں محکمہ تعلیم اور میٹرک بورڈ کی نااہلی سب کے سامنے کھل کر آچکی ہے۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک

میٹرک کے امتحانات میں محکمہ تعلیم اور میٹرک بورڈ کی نااہلی سب کے سامنے کھل کر آچکی ہے۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ کرنے پر وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کو شرم آنی چاہیے۔ میٹرک کے امتحانات میں محکمہ تعلیم اور میٹرک بورڈ کی نااہلی سب کے سامنے کھل کر آچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی ہی نااہلی کے ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت طلباء کا مستقبل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پارٹی دفتر سے جاری اپنے بیان میں طاہر ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیر تعلیم میں تھوڑی بھی شرم باقی ہے تو اپنی نااہلی پر فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔ پیپلز پارٹی سندھ کو دوبارہ پتھروں کے دور میں لے کر جانا چاہتی ہے۔ سندھ کے علاوہ کسی صوبے میں امتحانات میں تاخیر یا پیپر آؤٹ ہونے کی شکایات نہیں ملتی۔ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے سندھ باقی صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ اس وقت سندھ میں تعلیم حاصل کرنے والوں کی شرح دیگر صوبوں سے کم ہے۔ ہمارے سندھ کے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا ہے، سندھ کے طلباء کو معیاری تعلیم سے محروم رکھ کر سندھ حکومت ان کے ساتھ سراسر زیادتی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں بھی دیگر محکموں کی طرح کرپٹ افسران کا راج ہے۔ پیسوں کے عوض طلباء کو پیپر لیک کرنا اب عام بات ہوچکی ہے۔ وزیر تعلیم اپنی نااہلی پر پردہ ڈال کر سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ میٹرک کا پرچہ لیک ہونے اور امتحان میں تاخیر پر اب تک کسی قسم کی تحقیقات عمل میں نہیں لائی گئیں۔ ہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے پر سو موٹو ایکشن لے کر اس کی مکمل تحقیقات کا حکم دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے