تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صنعتکاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی سرگرمیاں پروان چڑھ سکیں اور غربت دور ہوسکے۔ وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی

صنعتکاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی سرگرمیاں پروان چڑھ سکیں اور غربت دور ہوسکے۔ وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کو ایسا ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے کہ جس سے صوبے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں کراچی انڈسٹریل فورم کے کوآڈینیٹر زاہد سعید کی قیادت میں کراچی کے تمام صنعتی زونز کے صدور کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محنت سندھ عبدالرشید سولنگی بھی موجود تھے۔ کراچی انڈسٹریل فورمز کے وفد نے بزنس کمیونٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعید غنی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ صنعتکاروں کو اس حوالے سے سندھ حکومت سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صنعتکاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی سرگرمیاں پروان چڑھ سکیں اور غربت دور ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے