ضلع مانسہرہ کا علاقہ تناول لاوارث علاقہ ہے۔ منتخب ممبران اسمبلی پتہ نہیں کہاں غائب ہیں؟ علاقہ تناول مسائلستان بنا ہوا ہے۔ مسائل کا حل تو دور ان ہر بات کرنے والا بھی کوئی نظر نہیں آتا۔ علاقے میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے۔پانی کی قلت سے عوام پریشان ہیں۔ من پسند افراد کو پانی کی سکیمیں دی گئیں جو مخصوص افراد کے ذاتی استعمال کے لیے ہیں۔ لنک سڑکوں کی حالات انتہائی تشویشناک ہے۔ عوام کو سفری مسائل درپیش ہیں۔ دور دراز علاقوں کے اسکولوں اور صحت کے مراکز کی حالت قابل رحم ہے۔ تناول کا مرکزی مقام لساں نواب نادرہ آفس جیسی بنیادی سہولت سے آج بھی محروم ہے۔ لساں نواب میں ریسکیو اسٹیشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ علاقہ تناول بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ سیاسی قیادت سیزن آنے پر واسکٹ ذیب تن کر کے میدان میں اترتے آتے ہیں، سادہ لوح عوام کو سبز باغات دیکھا کر چونا لگا کر غائب ہو جاتے ہیں۔ ضلع تناول کے قیام سے قبل تحصیل لساں نواب کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ علاقہ کے مسائل کا حل ضلع کے قیام سے مشروط ہے۔ ضلع تناول اہلیان تناول کا حق ہے۔ ضلع سے قبل تحصیل لساں نواب کا قیام ضروری ہے۔ تحصیل کے قیام سے ضلع کی راہ ہموار ہوگی۔ سیاسی قیادت تحصیل اور ضلع کے قیام کے لیے ذرا بھی سنجیدہ نہیں ہیں نہ ہی کبھی آواز اٹھائی ہے۔ علاقہ تناول کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے علاقے کا خیال الیکشن کے وقت آتا ہے جو الیکشن کے ساتھ ہی بھول جاتا ہے۔ اہلیان تناول کو سیاسیوں کے درباریوں سے خصوصی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنی ہوگی۔ درباری اپنے کام کروا لیتے ہیں عوام وہیں کے وہیں رہ جاتے ہیں۔ میر جعفر اور میر صادق قسم کے درباریوں سے عوام ہوشیار رہیں۔ سب کو مل کر علاقے کا سوچنا ہوگا۔